صحت

وزارت صحت کا جعلی ادویات میں ملوث مافیاز کیخلاف کریک ڈائون جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزارت صحت کی جانب سے جعلی ادویات میں ملوث مافیاز کے خلاف کریک ڈاون جاری،جعلی ادویات کا بڑا سٹاک قبضے میں لے لیا ،نمونے لیبارٹریز کو بھجو ا دیئے گئے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر ڈریپ کی نیشنل ٹاسک فورس کے تحت ملک بھر میں کاروائیاں کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں ڈرگ کنٹرول پشاور نے معلومات کی بنیاد پر نمک منڈی میں میڈیکل سٹور پر چھاپہ مارا ۔

چھاپے کے دوران مشتبہ جعلی Mixel کیپسول چار سو ملی گرام، Bionic گولیاں، Ruling کیپسول، Eskem کیپسول Methaclor اور Amgydex آئی ڈراپس برامد کر لیے ،سٹاک قبضے میں لیکر نمونے لیبارٹریز کو بھیج دیے، علاوہ ازیں بہت سی انسٹی ٹیوشن ادویات (ادویات جو ہسپتالوں یا سرکاری اداروں کو سپلائی کی جاتی ہیں) بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈریپ کے ڈرگ انسپکٹر خالد محمود کا راولپنڈی میں مختلف فارمیسی پر جھاپہ مارا،چھاپے کے دوران ڈریپ کی جانب سے معطل دوا ڈکلو فینک پو ٹا شیم کا سٹاک قبضہ میں لےلیا ، ادویات سیل کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ۔ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور جعلی ادویات کے خاتمے اور کوالٹی کی ادویات کی فراہمی ہمارا مشن ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker