بین الاقوامیتازہ ترین

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اقتدار میں رہنے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، سیاسی مشیر سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر کے سیاسی مشیر محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہےکہ جب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اقتدار میں ہیں، آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔

ایرانی سپریم لیڈر کےسیاسی مشیرمحمد باقرذوالقدرکا کہنا تھاکہ آبنائےہرمزکی بندش ایرانی قوم کے انتقام کے پہلےمرحلےکا حصہ ہے،ایرانی قوم نےجارح دشمن کی طاقت توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے سیاسی مشیر نےکہا کہ ایرانی قوم ان دشمنوں کیلئے ڈراؤنا خواب ہےجو ایران کو تین دن میں شکست دینے آئے تھے،ایران دشمنوں کے مقابلے میں اپنی مزاحمت جاری رکھے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker