
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،حادثے سے قبل پائلٹ نے طیارے سے ایجیکٹ کرلیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پائلٹ تربیتی مشن پر ایف 16 طیارہ اڑا رہا تھا کہ دوران پرواز حادثہ پیش آیا،حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ بروقت طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا اور اس کی حالت بہتر ہے۔
امریکی حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات اور طیارے کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔





