
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کےواقعےمیں دو پاکستانی جاں بحق ہوگئے،ایک نوجوان کا تعلق منڈی بہاءالدین جبکہ دوسرے کا تعلق لاہور سے بتایا جا رہا ہے ۔
منڈی بہاءالدین کا سعادت بلہڑ جنوبی افریقہ میں اپنے ملازم رضوان کے ہمراہ اپنی موبائل شاپ بند کرکے گھر جا رہا تھا کہ ملزمان نے جوہانسبرگ کےعلاقےکیو ٹون کے قریب نامعلوم ملزمان نے گاڑی پرفائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجہ میں دونوں نوجوان موقع پرجاں بحق ہوگئے ۔۔
جنوبی افریقہ پولیس نےجائےوقوعہ سےشواہد اکھٹےکر کےتفتیش شروع کردی،اہلخانہ کےمطابق دو ماہ قبل مقتول سعادت کےدو کزنز سمیت چار پاکستانی نوجوانوں کوجنوبی افریقہ میں فائرنگ کرکےقتل کردیا گیا تھا۔





