اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نام لینے کی ہمت نہیں،ایکس وائی کہتے پھررہے ہیں ،مریم

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان خود کو جن کا لاڈلہ سمجھتے ہیں وہ صر ف اپنا کام نکلوانا چاہتے ہیں ،عمران خان میں نام لینے کی ہمت نہیں،ایکس وائی کہتے پھررہے ہیں ،و ہ قوم کو کیا سبق دیں گے ؟۔

اسلام آبا دہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں عمرنا خان کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی ، وہ نان ایشو ہیں ، میں اسے پیچھے رکھ کر اصل مسائل پر توجہ دینا چاہتی ہوں لیکن یہاں بہروپئے کی منافقت کو بے نقاب کرنا بھی ضروری ہے ، میں عمران خان کی تقاریر کے عذاب سے گزرنا پسند نہیں کرتی مگر جو انہوں نے مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کے الفاظ کہے ، ایک طرف تو وہ اپنے لوگوں کو کہتے ہیں کہ خوف کےبت توڑ دو ، غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہو جاؤ ، یہ تمہیں ڈرائیں تو تم انہیں ڈراؤ ، آپ خود ایکس وائی کہتے ہیں ، خود میں نام لینے کی ہمت نہیں تو قوم کو کیا سبق دے رہے ہیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ عمران خان کی پارٹی کے ارکان کے سٹیبلشمنٹ سے تعلقات ہیں ، وہ خفیہ ملاقاتیں بھی کرتے ہیں ، کیا آپ نے کبھی اپنی پارٹی کو بتایا کہ آپ نے کس کس سے خفیہ ملاقات کی 2014 کے دھرنے میں آپ نے کہا کہ امپائر کی انگلی اٹھنے والی ہے ، ہم آزادی کیلئے نکلے ہیں مگر پھر یہ چپکے سے نکل گئے ۔

صحافی نے سوال پوچھا کہ اگر عمران خان ایکس وائی کا نام لیتے ہیں تو آپ بھی خلائی مخلوق اور محکمہ زراعت کی بات کرتے تھے جس پر مریم نواز نے کہا کہ ہمارے پاس تو ثبوت ہیں کہ ہمیں کالز آتی تھیں ، اللہ کی قدرت دیکھیں کل جو کالز کرواتا تھا اب اسی کے ممبران کو کالیں آتی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker