پاکستان

وفاقی وزیر شیری رحمان امریکہ روانہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کلائمیٹ وویک نیو یارک سٹی 2022 اور اقوم متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہو گئی ہیں۔

 

شیری رحمان کلائمیٹ ویک نیویارک سٹی CWNYC 2022 میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی، شیری رحمان کلائمیٹ ویک میں پاکستان کو درپیش ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کرے گی،

 

شیری رحمان مختلف ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ پری کاپ 27 ملاقاتیں بھی کرے گی۔وفاقی وزیر شیری رحمان وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کے وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کرے گی، جبکہ یو این جی اے اجلاس میں شرکت ساتھ مختلف ممالک کے وزراء، نمائندگان، اور عالمی اداروں کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گی۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات پر خصوصی بند کمرہ اجلاس کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker