
کراچی(آئی پی ایس)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 87 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 236 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
آئی ایم ایف قرض کی منظوری سے اب تک ڈالر 16 روپے 75 پیسے مہنگا ہوا ،ڈالر اپنی حالیہ کم ترین سطح سے 22 روپے 85 پیسے مہنگا ہوا،16 اگست کو انٹر بینک میں ڈالر 213 روپے 90 پیسے پر تھا ،ڈالر مہنگا ہونے سے قرضوں کے بوجھ میں 2900 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔