اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ازبکستان چلے گئے

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ازبکستان چلے گئے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے ازبکستان روانہ ہو رہا ہوں، عالمی اقتصادی بحران نے رکن ممالک کے درمیان مزید تعاون کی ضرورت کو جنم دیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایس سی او کا ویژن دنیا کی 40 فیصد آبادی کی امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے، پاکستان شنگھائی سپرٹ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ باہمی احترام اور اعتماد مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہو سکتا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے پاس صلاحیت ہے کہ وہ آگے بڑھنے کا راستہ نکالے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker