پاکستان

مولانا طارق جمیل کیلئے افسوسناک خبر آگئی

 

وہاڑی (آئی پی ایس) مولانا طارق جمیل سمیت ہزاروں علماء کے استاد، ہزاروں مسلمانوں کو سنت کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے راضی کرنے والے شیخ الحدیث مولانا ظفر احمد قاسم انتقال کرگئے ، ان کی نماز جنازہ بعد از نماز مغرب جامعہ خالد بن ولید اڈہ ٹھینگی وہاڑی میں ادا کی جائے گی.

وہ صاحب علم ہونے کے ساتھ ساتھ تقوی کی عملی تصویر تھے، کسی جگہ بیان کرنے جاتے تو پروٹوکول کو سخت نا پسندکرتے، انتہائی خاموشی سے آتے اور ہر بیان میں درجنوں لوگوں سے پکی توبہ کرواتے، داڑھی رکھنے اور نماز کی پابندی کا وعدہ لینا بھی ان کا شیوہ تھا۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ طویل عرصے سے علیل تھے، لاہور کے کارڈیالوجی ہسپتال میں بھی داخل رہے جہاں مولانا طارق جمیل عیادت کیلئے آئے تو اپنے استاد کے پاؤں دباتے رہے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker