
پشاور(آئی پی ایس) خیبرپختونخوا حکومت نے 15 جون سے 24 اگست سیلاب نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ،سیلاب کے باعث79 افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق خیبر میں 21 ، مردان میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 142 افراد زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان میں 43 ،خیبر میں 35 افراد زخمی ہوئے، مجموعی طور پر 6 ہزار 277 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ڈی آئی خان میں 3 ہزار 194 جبکہ چارسدہ میں 1 ہزار 485 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے مجوعی طور پر 109 ملین روپے مالی ریلیف فراہم کیا گیا،صوابی کو 50 ملین روپے مالی ریلیف فراہم کیا گیا،ڈی آئی خان کو 20 ملین 6 لاکھ مالی ریلیف فراہم کیا گیا۔