اہم خبریںعلاقائی

پی ٹی آئی کا جھوٹا پروپیگنڈا مزید نہیں چلے گا، زاہد خان

پشاور(آئی پی ایس )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ این اے 31 پشاور کے حوالے سے پی ٹی آئی کا جھوٹا پروپیگنڈا نہیں چلے گا۔ 84 سالہ حاجی غلام احمد بلور تاریخ کا امین اور شہدا کا وارث میدان میں کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔ سوشل میڈیا پر این اے 31 کے حوالے سے منفی اور جھوٹے پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا کہ 25ستمبر کو 70 سالہ امپورٹڈ امیدوار کو شکست دے کر انکی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔پشاور کے عوام حاجی غلام احمد بلور اور انکے خاندان کی قربانیوں سے واقف ہیں۔انہوں نے جیلیں کاٹیں، صعوبتیں برداشت کیں، دستبرداری کا پروپیگنڈا کرنیوالے خود ضمانتوں پر ہیں۔ زاہد خان نے کہا کہ جس شخص نے ایک دن جیل نہیں کاٹی وہ 1000 شہدا کے وارث کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے۔جیلوں سے ڈرنے والا نیازی ہر عدالت میں ضمانتوں کی درخواستیں دیتا پھر رہا ہے اور دوسروں کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے۔ جمہوریت اور جمہوری نظام کو نہ ماننے والے نے پورے نظام کا مذاق بنا رکھاہے۔ پاکستان بالخصوص پختونخوا کے عوام مزید اب انکے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker