
جھنگ(آئی پی ایس)حکومت نےبھاری بھرکم بل بھیج کر غریب عوام کا بھرکس نکال دیا ،بجلی صارفین کا احتجاج ، بل جمع کرانے سے انکار کردیا،
سو سے ڈیڑھ یونٹ والے کو بھی6 سے 8 ہزار روپے بل بھیج دیا گیا ، عوام کی دہائی ۔تفصیلات کےمطابق پنجاب کے علاقے شاہ جیونہ (ضلع جھنگ) اور آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں کو بجلی کے بھاری بھرکم بل وصول ہوگئے ،کچھ لوگ بل کو دیکھتے ہی بے ہوش گئے ۔
بھاری بھرکم بل آنے پر عوام نے شدید احتجاج کیا اور اپنے علاقائی واپڈا کے دفاتر کا گھیرائو کرلیا ۔شہریوں نے بجلی کے بل جمع کرانے سے صاف انکار کردیا اور کہا کہ ہماری ماہانہ انکم 20 ہزار روپے ہے اور بل آٹھ سے دس ہزار روپے آرہے ہیں حالانکہ بجلی کے یونٹ 200 بھی استعمال نہیں ہوئے ۔مظاہرین نے حکومت اور واپڈا کیخلاف شدید نعرے باز ی کی ۔





