پاکستان

میری جان کو خطرہ ہے،عمران خان

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا آئین مجھے پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے جبکہ انہوں نے بھی مہنگائی پر احتجاج کیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے، یہ لوگ مجھے نااہل کرانا چاہتے ہیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پورے پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے، 25 مئی کو لوگوں پر بدترین تشدد کیا گیا ، 25 مئی کو اگر میں دھرنا دیتا تو ملک میں انتشار ہونا تھا۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے کسی سے کچھ نہیں چھپایا، گزشتہ 4 ماہ میں جو مہنگائی آئی وہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ اور الیکشن کمیشن کا کیس احمقانہ ہے، ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد ہمارے خلاف کیسز چلائے گئے جبکہ جب سے الیکشن جیتا یہ گھبرائے ہوئے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 30 سال سے یہ لوگ ملک میں چوری کر رہے ہیں، نواز شریف اور زرداری کا پیسہ باہر پڑا ہوا ہے اس لئے یہ باہر کی طرف دیکھتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker