
اسلام آباد (آئی پی ایس ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے گرفتاری سے بچنے کے لئے اسلام آبا ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ پنجاب پولیس نے گرفتاری کے لئے میری رہائشگاہ پر چھاپہ مارا ، پنجاب پولیس کو میری گرفتاری سے روکا جائے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک کوئی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا، میں کل بھی پنجاب میں تھا، یہ کیسا پنجاب کا وزیر داخلہ ہے جو نوٹس بھی ٹھیک سے نہیں بھیج سکتا؟۔
عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر اور ان کی ٹیم نااہل ہے، کل جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہاں میں اب نہیں رہتا، جہاں چھاپا مارا گیا 15 سال سے اس گھر میں نہیں گیا، وہاں جا کر میرے پڑوسی کو نوٹس دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نوٹس ملے تو دیکھ کر ہی فیصلہ کروں گا کہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے یا نہیں، 48 گھنٹوں میں ایک نوٹس بھی نہیں بھیجا گیا۔