
اسلام آباد(آئی پی ایس) میری نیپیاں بدلنے والا کوئی نہیں، میری نیپیاں بدلنے والے صرف میرے حلقے کے عوام ہیں ، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر میرے مقابل الیکشن لڑیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ میرے حلقے کے عوام جانتے ہیں کہ ترقی مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہوئی ہے ، قوم پونے 4سال تک عذاب میں مبتلا رہی ، عمران خان ایک سلیکٹڈ وزیر اعظم تھا ، عمران خان کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، یہ لوگ ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، پنجاب میں ڈاکو راج ہے ، عمران خان شہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑا رہے ہیں ۔
عابد شیر علی نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کے آئین سے کھلواڑ کیا ، یہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتے ہیں





