اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کیا پی ٹی آئی پر پابندی نہ لگنے سےحکومت مایوس ہوئی؟

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن کے فیصلے میں عمران خان اور پی ٹی آئی پر پابندی نہ لگنے سے حکومت کو آج پھر مایوسی ہوئی۔

یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال بعد سناتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی جو غیر قانونی ہے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کے حوالے سے جو بیان حلفی جمع کروایا وہ جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ آج ایک بار پھر امپورٹڈ حکومت اور پی ڈی ایم کو مایوسی ہوئی کیونکہ عمران خان اور پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگی۔علی زیدی نے مزید کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ ہمیں تمام فنڈنگ باقاعدہ طریقہ کار کے ذریعے کی گئی، ہم نے میڈیا ٹرائل کا مقابلہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker