
اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) ممنوعہ فنڈنگ کیس کے مدعی اکبر ایس بابرنے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت تھی،ہم نے پاکستانی اداروں پر اعتماد کرنا ہے اور انہیں مضبوط بنانا ہے ،عمران خان اداروں پر تنقید اور الیکشن کمیشن پر ذاتی حملے کرتے تھے، عمران خان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ سامنے آ گئی، وہ صادق اور امین نہیں بلکہ چور اور کرپٹ ثابت ہوگئے ۔
بانی رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ میں کہتا تھا کہ پاکستانی اداروں سے انصاف لے کر دکھاوں گا، آج الیکشن کمیشن نے میرے موقف کی تائید کی ہے ،الیکشن کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ غیر ملکی کمپنیوں نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی ، تحریک انصاف نے بڑے پیمانے پر غلط بیانی کی ، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے اپنے اکاونٹ پوشیدہ رکھے، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں مس ڈکلیریشن جمع کرایا ،اس کیس میں میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں تھا ۔قبل ازیں تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس دائر کرنے والے پارٹی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ سامنے آ گئی، وہ صادق اور امین نہیں بلکہ چور اور کرپٹ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ وہ آج پوری قوم کے سامنے سرخرو ہو گئے ہیں۔