اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا سوچنے والے مایوس ہوگئے،فرخ حبیب

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا سوچنے والے مایوس ہوگئے۔فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس فنڈنگ کا تمام ریکارڈ موجود ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگائی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی نوٹس جاری کیا ہے، انہوں نےعدالتی فیصلوں کو نظرانداز کیا، الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب بھرپور طریقے سے دینگے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تاثردیا گیا الیکشن کمیشن پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جارہا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا سوچنے والے مایوس ہوگئے، فارن فنڈنگ نہیں ممنوعہ فنڈنگ کا کیس ہے۔

انکا کہنا ہے کہ پی پی اور ن لیگ کی فنڈنگ کو چیک نہیں کیا گیا، ان کی فنڈنگ کا فیصلہ بھی آنا چاہیے، پی پی اور ن لیگ نے 11،11اکاؤنٹس چھپائے ہوئے ہیں۔فرخ حبیب نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تحفظات برقرار ہیں، فارن فنڈنگ کے معاملے پر پی ٹی آئی کی جیت ہوئی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker