اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

امید ہے دیگر جماعتوں کی فنڈنگ بھی عوام کے سامنے لائی جائے گی،فواد چوہدری

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے فنڈنگ معاملات کو دیکھنے کی زحمت نہیں کر رہا، امید ہے دیگر جماعتوں کی فنڈنگ بھی عوام کے سامنے لائی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی جماعت فنڈنگ نہیں کرتی، پی ٹی آئی کےعلاوہ تمام جماعتوں نے سیٹھ رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی زیادہ تو فنڈنگ اوورسیزنے کی اور دیگرجماعتیں اوورسیزکودشمن کیوں سمجھتی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا پہلے دن سے ہی ہمارامؤقف تھا کہ فارن فنڈنگ کا کیس نہیں اور اب تو الیکشن کمیشن نے بھی کہہ دیا کہ فارن فنڈنگ نہیں ہوئی۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی ، ن لیگ جے یو آئی نے اورسیز پاکستانیوں کو اپنا دشمن کیوں سمجھ لیا ہے، تحریک انصاف کے لیے یہ فنڈنگ اورسیز پاکستانیوں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن نے بھی کہا کہ فارن فنڈنگ نہیں ہے ، اب اگلا مرحلہ شروع ہوگا جس میں ہم بتائیں گے کہ 16 اکاونٹس بھی قانونی ہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کسی جماعت کو فنڈنگ چھپانے کا حق حاصل نہیں، امید ہے دیگرجماعتوں کی فنڈنگ بھی عوام کے سامنے لائی جائے گی۔قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ دونوں کے فیصلے ہیں کہ تینوں جماعتوں کے کیسز کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے۔فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے فنڈنگ معاملات کو دیکھنے کی زحمت نہیں کر رہا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker