Uncategorized

پرویز الٰہی کا عمران خان کو فون، ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

لاہور(آئی پی ایس ) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فون کرکے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

عمران خان اور چوہدری پرویز الہی کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں ضمنی انتخابات کے بعد کی صورتحال پر بھی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی نے عمران خان کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کی حکمت عملی کو سراہا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ(ق)کے رہنما چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اسمبلی توڑنیکا کہیں گے تو میں سوچوں گا نہیں، 2 سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا۔پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کو اسمبلی میں برتری حاصل ہوگئی جس کے بعد پرویز الہی کے وزیراعلی بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker