بین الاقوامی

چینی صدر کی تولام کو ویتنام کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور ویتنام کے صدر تولام کے ساتھ ملاقات کی جو اس وقت سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں ۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے تولام کو ویتنام کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ویتنام کا صدر منتخب ہونے کے فوراً بعد چین کا دورہ ، چین-ویتنام تعلقات کی ترقی اور اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کوئی بھی تبدیلی آئے، چین ہمیشہ اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ خارجہ پالیسی میں ویتنام کو ترجیح دیتا ہے اور ویتنام کے ساتھ مل کر اعلی معیاری حکمت عملی کے حامل چین-ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنے کا خواہاں ہے ۔ شی جن پھنگ نے زور دیا کہ فریقین کو پارٹیوں کے درمیان چینلز کے خصوصی کردار کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنا چاہیے، اعلیٰ سطحی رابطوں کو فروغ دینا چاہیے، اور سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر جدیدیت کے راستے پر اکٹھے چلنا چاہیے اور امن، ترقی، تعاون اور باہمی فائدے کے جھنڈے کو بلند رکھتے ہوئے یک طرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرنی چاہیے اور عالمی آزاد تجارتی نظام اور صنعتی و سپلائی چین کے استحکام و روانی کو برقرار رکھنا چاہیے۔اس موقع پر صدر تولام نے کہا کہ ویتنام ہمیشہ چین کے ساتھ روایتی دوستی کو جاری رکھنے، دونوں ممالک کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری اور اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہم نصیب معاشرے کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ملاقات کے بعد، دونوں فریقوں نے پارٹیز، تحفظ عامہ ، عدلیہ، معیشت، سپلائی چین کے تعاون، کسٹم تعاون، سائنس و ٹیکنالوجی، عوامی فلاح، انسانی وسائل ، میڈیا اور مقامی تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں متعدد دوطرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker