کراچی (آئی پی ایس ) انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ پانچ پیسے سستاہو کر 208 روپے 75 پیسے کی سطح پر آگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز دن کے اختتام پر ڈالر 209 روپے 80 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا ۔
ادھر پاکستان سٹاک ایکس چینج 100انڈیکس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے ، تاوقت تحریر سٹاک مارکیٹ 45پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 303 پرٹریڈکررہی تھی ۔