
لاہور (آئی پی ایس ) ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے سلیمان شہبا زاور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دیدیا جبکہ شریک ملزم مقصود کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیلات طلب کر لیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز اور طاہر نقوی طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے جس پر عدالت نے دونوں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کی جائیداد کی تفصیلات طلب کر لیں ۔
عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے حاضری میں استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔عدالت نے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی ۔





