اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران ریاض کو لاہور سے دبئی جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا

 

لاہور(آئی پی ایس) صحافی عمران ریاض کو لاہور سے دبئی جانے والی غیر ملکی ائرلائن کی پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق عمران ریاض کو بلیک لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے پرواز سے اتارا گیا۔ ایف آئی اے کو عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پولیس کی جانب سے کی گئی تھی ۔

ایف آئی اے امیگریشن ذرائع کے مطابق عمران ریاض جمعہ کی صبح لاہور سے ایمرٹس ائرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہو رہے تھے۔ بیرون ملک روانگی کی کوشش میں آف لوڈ کیے جانے سے متعلق اعلیٰ پولیس افسران کو آگاہ کردیا گیا ہے۔پرواز سے اتار دیے جانے کے بعد صحافی عمران ریاض ائر پورٹ سے گھر روانہ ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker