اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈالر کا زور، روپیہ کمزور، امریکی کرنسی کی قدر میں مزید ایک روپیہ 56 پیسے اضافہ ہو گیا۔
ملکی تبادلہ ماکیٹ میں گزشتہ چند روز سے روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جارہا تھا اور ڈالرکی قدر میں کمی آرہی تھی، تاہم انٹربینک میں بدھ کو پھر ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں مزید ایک روپے 56 پیسے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 207 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا،کاروبارکے اختتام پر ڈالر 209روپے 50پیسے پر بند ہوا۔