
لاہور(آئی پی ایس)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ ان کی بیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سادہ لباس میں اہلکار نے میرے والد کو اغوا کیا۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کوحراست میں لے لیا گیا۔
حلیم عادل شیخ کو سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔حلیم عادل شیخ کوحراست میں لینے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآگئی۔ فوٹیج میں حلیم عادل شیخ کو سول کپڑے پہنے افراد کے ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ لاہورپولیس کی جانب سے حلیم عادل شیخ کو حراست میں لینے کے بارے میں تاحال نہیں بتایا گیا۔
دوسری جانب قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی بیٹی عائشہ حلیم نے انکشاف کیا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوث لوگوں نے میرے والد کو اغوا کیا۔حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر ان کی بیٹی عائشہ حلیم نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ میرے والد کو لاہور سے بغیر وارنٹ ساہ ڈریس میں ملبوس لوگوں ہے، پانچ گھنٹے گزرنے کے بعد بھی نہیں بتایا گیا کہ کہاں رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری والد کی زندگی کو خطرہ ہے پہلے بھی آگاہ کر چکے ہیں، ملنے والی دھمکیوں پر چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا افسران کو خطوط بھی لکھے تھے۔
عائشہ حلیم نے کہا کہ رات دیر گئے جس طریقے سے اٹھایا گیا ہے یہ گرفتاری نہیں ہوسکتی، سادہ ڈریس کپڑوں میں ملبوث لوگوں نے والد کو اغوا کیا۔انکا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل ہمارے گھر پر بھاری پولیس کو بھیج کر حراساں کیا گیا، ان پولیس موبائلز میں سی ایم ہاوس کی سیکیورٹی کی موبائز بھی شامل تھی۔عائشہ حلیم نے مزید کہا کہ کچھ نہیں بتایا گیا کہ کس جرم میں اٹھایا گیا ہے اور کہاں رکھا گیا ہے، اگر اس ملک میں کوئی قانون موجود ہے تو بتایا جائے یہ ہوکیا رہا ہے۔





