
پشاور(آئی پی ایس)وزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر رشکئی خصوصی اقتصادی زون پہنچیں گے۔
اس موقع پر وزیر اعظم کوسی آربی سی چائنہ کی طرف سے رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر و ترقی پر بریفنگ دی جائیگی۔
بعد ازاں این ٹی ڈی سی ایل اورایس این جی پی ایل کے ایم ڈیز رشکئی خصوصی اقتصادی زون کو بجلی اور گیس کی فراہمی کے حوالے سے بریف کریں گے۔
اس موقع پر وزیر اعظم کنسٹرکشن سائٹ کا دورہ کریں گے اور تقریب کے شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔پاکستان ٹیلی ویژن تقریب کی کاروائی براہ راست نشر کرے گا۔