اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

کل سے 10کلو آٹے کا تھیلا490روپے میں دستیاب ہوگا،ڈی سی عرفان میمن

اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر کل سے 10 کلو آٹے کا تھیلا گورنمنٹ کی مقرر کردہ قیمت 490 روپے میں اسلام آباد کے مختلف پوائنٹس پر دستیاب ہوگا۔

ایک بیان میں انہوں نے بتا یا کہ آٹے کے تھیلے کے ٹرک اسلام آباد میں ہاکی گرائونڈ جی سکس فور کے قریب، بہارہ کہو میں یونین کونسل آفس کے سامنے، کراچی کمپنی میں ٹریفک چالان آفس کے سامنے اور تر لائی منڈی کے ساتھ دستیاب ہونگے، جہاں سے لوگ باآسانی دس کلو آٹے کا تھیلا چار سو نوے روپے میں خرید سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لئے مختلف دکانوں پر بھی گورنمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ قیمت پر دستیاب ہو گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker