
اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملکی معیشت میں جلد بدلا کی امید ظاہر کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اپریل کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ 62 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا اور اپریل کا خسارہ 9 ماہ کے اوسط خسارے کا آدھا ہے جو اچھا اشارہ ہے جب کہ یہ بیرونی استحکام کے لیے بھی بہت اچھا اشارہ ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات جاری ہیں اور ملکی معیشت میں بہت جلد بدلا دیکھ رہے ہیں۔