
وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی ہدایات کی روشنی میں عیدالفطر کے موقع پر تعطیلات کی وجہ سے 3 مئی، 2022 بروز منگل کو ہفتہ وار بازار سیکٹر ایچ نائن اور آئی نائن کا انعقاد نہیں ہوگا تاکہ شہریوں کی آمد و رفت میں کسی بھی قسم کا خلل پیدا نہ ہو اور شہریوں کو بھی کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملک میں عید الفطر کے لئے 4 چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق بروز پیر 2 مئی سے جمعرات 5 مئی تک عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔





