تجارت

رمضان بازاروں میں آٹا 400 ،چینی 75 روپے فروخت ہو رہی ہے،آئی سی ٹی انتظامیہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر اعظم کی ہدایت پر آئی سی ٹی انتظامیہ رعایتی قیمتوں پر آٹے اور چینی کی دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی طرف اے قائم کردہ رمضان بازاروں میں آٹا 400 روپے کا دس کلو جبکہ چینی 75 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔

 

جاری کردہ ایک بیان کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے E-11، G-9، G-7، یہ بازار بھاراکہو اور بھنڈر اسٹاپ پر قائم کیا گئے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ قیمتیں اسلام آباد میں 21 اپریل 2022 سے لاگو ہیں۔ اس کے علاوہ ہر رمضان بازار میں ڈی سی ریٹس سے 18 فیصد کم قیمتوں پر 13 اشیائے ضروریہ کے ساتھ مناسب قیمت کے اسٹال موجود ہیں، جن کے لیے کوئی حکومتی فنڈز استعمال نہیں کیے گئے۔مزید یہ کہ انتظامیہ کی طرف سے فیئر پرائس کے 61 اسٹالز قائم کیے گئے ہیں

 

جہاں سبسڈی والے نرخوں پر آٹا دستیاب ہے۔ آٹا اور چینی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور ذخیرہ اندوزی کی کسی بھی سرگرمی سے قانون کے تحت نمٹنے کے لیے، آئی سی ٹی انتظامیہ کے افسران رمضان بازاروں کے ساتھ ساتھ آٹا/چینی کی سپلائی ڈپوز پر چوبیس گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ مزید برآں، نگرانی کا ایک جامع طریقہ کار بھی اپنایا گیا ہے۔ جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد نے رمضان کے لیے ان میں سے کچھ بازاروں کا ذاتی طور پر دورہ کیا۔ دریں اثنا ڈی سی اسلام آباد اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے افسران کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker