اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

”صاف چلی شفاف چلی” بیانیہ بے نقاب ہورہا ہے، شیری رحمان

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آہستہ آہستہ تحریک انصاف کا صاف چلی شفاف چلی بیانیہ بھی بے نقاب ہو رہا ہے۔

 

ایک دن امریکی وفد نے عمران خان سے ملاقات کی اور دوسرے دن کہہ دیا اسٹبلشمنٹ سے خراب تعلقات کی وجہ سے حکومت سے باہر ہیں،ٹوئٹر پیغام

 

شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایک دن امریکی وفد نے عمران خان سے ملاقات کی اور دوسرے دن سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ سے خراب تعلقات کی وجہ سے حکومت سے باہر ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ان دو واقعات نے جھوٹ پر مبنی بیرونی سازش کے بیانیہ کو دفن کر دیا ہے، کیا عمران خان اب امریکی انتظامیہ کو غلطی درست کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں؟وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ آہستہ آہستہ تحریک انصاف کا صاف چلی شفاف چلی بیانیہ بھی بے نقاب ہو رہا ہے، توشا خانہ کے بعد اب ہیلی کاپٹر اسکینڈل سامنا آیا ہے، کفایت شعاری کا نعرہ لگا کر قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا۔شیری رحمان نے کہا کہ بنی گالا سے ایوان وزیراعظم کے ہوائی سفر پر عمران خان نے عوام کے 98 کروڑ روپے خرچ کئے۔ا

 

نہوں نے کہا کہ اقتدار کے نشے میں یہ لوگ کہتے تھے ہیلی کاپٹر کا خرچ 50 سے 55 روپے فی کلومیٹر ہے اور دوسری طرف عمران خان کا یومیہ ہیلی کاپٹر کا خرچہ 8 لاکھ روپے سے زائد تھا۔انکا کہنا ہے کہ حکومت سے پہلے سادگی اور کفایت شعاری کی تبلیغ کرنے والا شخص بنی گالا اور وزیراعظم ہاس ہیلی کاپٹر پر آتا جاتا رہا اور کنٹینر پر کھڑے ہو کر عمران خان مغربی ممالک کے رہنماں کی سائیکل پر آفس جانے کی مثالیں دیتے تھے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان کے ووٹر پونے 3 سال انتظار کرتے رہے کہ ان کا لیڈر بھی سائیکل پر بنی گالا سے وزیراعظم ہاس جائے گا، عوام کے ٹیکس کے پیسوں ہیلی کاپٹر کے سفر میں اڑایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker