
اسلام آباد(آئی پی ایس)شہبازحکومت کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عون چوہدری کو وزیر اعظم کا مشیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عون چوہدری کو مشیر بنانے کی سمری کابینہ ڈویژن کی جانب سے تیار کر لی گئی ہے۔خیال رہے کہ کابینہ میں 29 ارکان اسمبلی وفاقی وزیر اور 4 وزیر مملکت جبکہ تین میشر ہونگے اور3 مشیر بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔خواجہ آصف، احسن اقبال ،رانا ثنااللہ، سردار ایاز صادق، رانا تنویر، خرم دستگیر کابینہ کا حصہ ہونگے
مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، میاں جاوید لطیف ،میاں ریاض حسین پیرزادہ کابینہ میں شامل ہیں۔مرتضیٰ جاوید عباسی، اعظم نزیر تارڑ خورشید شاہ بھی کابینہ کا حلف لیں گے جبکہ نوید قمر، شیری رحمان، عبدالقادر پٹیل، شازیہ مری اور سید مرتضیٰ احمد بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔ساجد طوری، احسن رحمان مزاری، عابد حسین سمیت اسد محمود، عبدالواصی، مفتی عبدالشقور، طلحہ محمود آمین الحق بھی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ فیصل سبزواری، اسرار ترین، شازین بگٹی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔ڈاکٹر عائشہ غوث پاشہ، حنا ربانی کھر، عبدالرحمان خان کانجو اور مصطفیٰ کھوکھر وزیر مملکت ہوں گے جبکہ قمر زمان کائرہ، انجینئر امیر مقام اور مفتاح اسماعیل مشیر برائے وزیراعظم ہوں گے۔