اہم خبریںپاکستان

شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے كی طرف سےرمضان پیكج كی تقسیم آخری مراحلے میں

اسلام اباد(آئی پی ایس)شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے كی طرف سے رواں سال کیلئے 3 مراحل میں 75000 فوڈ پیكیج كی تقسیم شروع كی جارہی ہے جبکہ پہلے مرحلے میں 25000 فوڈ پیكیج كی تقسیم ماہ رمضان میں جاری ہے جس سے صوبہ سند ، پنجاب اور گلگت بلتستان كے تقریباً 1لاكھ 75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے
اس فوڈ پیكج میں تمام تر ضروری اشیاء خردونوش شامل ہیں ۔ ایك فوڈ پیك 97 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 كلو فائن آٹا ،5كلو دال چنا ، 5لیٹر كوكنگ آئل ،2كلو كھجور اور 5كلو چینی شامل ہیں ۔
جس كا مجموعی وزن (2425) ٹن بنتا ہے جوكہNDMA اور مقامی حكومت كے تعاون سے صوبہ سند كے 09 اضلاع (بدین، تھرپارکر، میرپورخاص، عمر کوٹ، سجاول، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، خیرپور، گھوٹکی) صوبہ پنجاب كے 03 اضلاع (راجن پور، مظفر گڑھ، رحیم یار خان) اور گلگت بلتستان کے ضلع روندو کے زلزلہ متاثرین میں شفاف طریقے سے تقسیم كیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker