اہم خبریںپاکستانتجارت

ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 68 فیصد کی کمی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0اعشاریہ 68 فیصد کی کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں نئی حکومت کے آنے کے فوری بعد ہی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی، اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جب کہ اب ادارہ شماریات کی مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0اعشاریہ 68 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 17اعشاریہ 87 فیصد سے کم ہوکر 16اعشاریہ 44 فیصد پر آگئی ہے۔
حالیہ ہفتے 17 اشیائے ضروریہ مہنگی، 10 سستی ہوئیں جب کہ 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 14 اپریل 2022 کو ختم ہونے تک ملک میں استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.68 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اس ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں 12 اعشاریہ04فیصد، چکن 8اعشاریہ39 فیصد، لہسن 2اعشاریہ04 فیصد، چینی 0اعشاریہ49 فیصد، آلو 0اعشاریہ41 فیصد، آٹا 0اعشاریہ31 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0اعشاریہ14 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں فیصد اور جلانے والی لکڑی کی قیمت میں فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سگریٹ، انڈے، دال مسور، چکن، مٹن، بیف، ٹوٹا چاول، دال چنا دال ماش، کھلا دودھ، دہی، چائے کی پتی، خشک پاوڈر دودھ اور دال مونگ سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 14 اپریل 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ (ایس پی آئی)کے لحاظ سے گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح 16.44 فیصد رہی ہے
گزشتہ ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 14.33 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 15.46 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 15.84 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 16.25 فیصد رہی۔ جب کہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 17.15 فیصد رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker