
اسلا م آباد(آئی پی ایس)چیف جسٹس آف پاکستان نے 19 اپریل 2022 کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس 19 اپریل کو ہوگا۔ جس میں لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملہ پر غور کیا جائے گا ۔
ایڈیشنل ججز جسٹس سہیل ناصر، جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم ،جسٹس ندیم ارشد،جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق ، جسٹس عابد حسین چٹھہ ، جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر احمد ،جسٹس محمد رضا قریشی ،جسٹس شان گل اور جسٹس راحیل کامران کو مستقل کرنے پر غور کیا جائے گا ۔