اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کل کراچی کا دورہ کریں گے

کراچی(آئی پی ایس)وزیر اعظم میاں شہباز شریف کل 13 اپریل کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔کراچی میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے سربراہاں کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دیں گے۔

 

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مزارِ قائد کے دورے کا مقصد پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے قائد اعظم کے وضع کردہ سنہری اصولوں کی پیروی کا اعادہ کرنا ہے.

 

اسکے بعد وزیرِ اعظم وزیرِ اعلی ہائوس سندھ کا دورہ کریں گے۔وزیرِ اعظم کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی حکمتِ عملی کیلئے مشاورتی عمل کی صدارت بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker