اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کس کو کونسی وزارت ملے گی ؟نئی وفاقی کابینہ سے متعلق اہم فیصلے

اسلام آباد(آئی پی ایس)نئی حکومت کی حلف برداری کے بعد وفاقی کابینہ کے متعلق اہم فیصلوں پر مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کے متعلق اہم اور حتمی فیصلے آج کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے پیش نظر وزیراعظم آج خود ابق صدر آصف علی، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے پاس خود جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پیپلز پارٹی، جے یو آئی ایف ،ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے ارکان کو کابینہ میں شامل کریں گے۔اتحادی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کے بعد وفاقی کابینہ کا اعلان جلد ہوگا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم اتحادی رہنماوں کے پاس جا کر ان کا شکریہ ادا کریں گے اور انہیں پی ایم ہاوس آنے کی دعوت بھی دیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنااللہ کو کابینہ میں وزارت داخلہ اور مریم اورنگزیب کو اطلاعات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دی جائیگی اور آج رات تک کابینہ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نئی کابینہ میں رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ اور مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اپوزیشن کے اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے بھی رانا ثنااللہ کو وزیر داخلہ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker