
وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سائوتھ کا مارچ میں 25 ملین کا ریونیو،حکام کے مطابق ریونیو مختلف بلڈنگ کے نقشہ جات کی منظوری کی مد میں اکٹھا کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے ہ بلڈنگ کنٹرول سائوتھ نے جاری مالی سال کے مارچ کے مہینے میں ڈھائی کروڑ کا ریونیو حاصل کیا ہے،اعدادو شمار کے مطابق رینیو کی بڑی مقدار مختلف بلڈنگ کے نقشہ جات کی منظوری کے ذریعے اکٹھا گیا ہے،نقشہ جات میں کمرشل اور ریذیڈنشل بلڈنگز شامل ہیں۔