
بیجنگ: چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، 19 اگست کو چھانگ عہ 7 خلائی تحقیقاتی مشن اور لانگ مارچ۔5 وائی 14 کیریئر راکٹ نے چین کے وین چھانگ خلائی لانچ سینٹر کے ٹیکنیکل زون میں متعلقہ کام مکمل کر لیے۔ خلائی جہاز اور راکٹ پر مشتمل مجموعے کو عمودی حالت میں لانچ ایریا منتقل کر دیا گیا ہے۔چھانگ عہ 7 تحقیقاتی مشن اور لانگ مارچ۔5 وائی 14 راکٹ بالترتیب اپریل اور جولائی میں لانچ سینٹر پہنچے تھے، جہاں ان کی اسمبلی اور جانچ سمیت لانچ سے قبل کی تیاریاں مکمل کی گئیں۔
اس وقت لانچ سینٹر کی تنصیبات اور آلات اچھی حالت میں ہیں۔ آئندہ منصوبے کے مطابق لانچ سے قبل مختلف فنکشنل چیکس، مشترکہ ٹیسٹنگ اور ایندھن بھرنے سمیت دیگر کام کیے جائیں گے۔ لانچ کا منصوبہ مستقبل قریب میں حالات سازگار ہونے پر عمل میں لایا جائے گا۔





