
اسلام آباد(آئی پی ایس)شہباز شریف نے کابینہ کی تشکیل کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ۔کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12وزراء اور پیپلز پارٹی کے 7 وزرا ہوں گے۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کو 4، ایم کیو ایم کو 2 اور بی این پی مینگل، اے این پی، جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک ایک وزارت دی جا ئے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ، اسلم بھوتانی اور طارق بشیر چیمہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے،
خواجہ آصف، سعد رفیق، خرم دستگیر، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، شائستہ پرویز ملک، رانا ثنا اللہ اور مرتضی جا وید عبا سی کی کابینہ میں شمولیت شامل ہوں گے ،سینیٹ میں قائد ایوان کے لیے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا نام زیر غور ہے جبکہ پیپلز پارٹی سینیٹ سے شیری رحمان یا مصطفی نواز کھوکھر میں سے ایک کو وزارت دے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ، شازیہ مری کا نام بھی زیر غور ہے۔
جبکہ جے یو آئی نے بلوچستان یا کے پی میں سے ایک گورنر کا عہدہ مانگ لیا ، سندھ کا گورنر ایم کیو ایم سے لیے جانے کا امکان ہے ،ملک احمد خان، عطا تارڑ، حنیف عباسی کو مشیر بنائے جانے کا امکان ہے ،سپیکر کے عہدے کے لیے خورشید شاہ اور نوید قمر کے نام پر غور کیا جارہا ہے ،ڈپٹی سپیکر بی این پی یا بی اے پی سے لیا جائے گا۔