
اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عوامی احتجاج پر ردعمل میں کہا ہے کہ عزت دینے والا اللہ ہے۔عمران خان پارلیمنٹ ہائوس پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ کل کے عوامی احتجاج پر کیا کہتے ہیں؟۔ عمران خان نے جواب دیا کہ عزت دینے والا اللہ ہے۔عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس جاری ہے جس میں 95 ایم این ایز شریک ہیں۔
اجلاس میں قومی اسمبلی سے استعفوں کے آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔ عمران خان استعفوں کی تجویز پر ارکان قومی اسمبلی سے رائے لے رہے ہیں۔گزشتہ روز وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر پی ٹی آئی چیئرمین کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں نے ملک گیر احتجاج کیا، جس میں مظاہرین نے اپوزیشن اور امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ اپنے قائد سے یکجہتی کا اظہار کیا۔