پنجابعلاقائی

وہاڑی پولیس ان ایکشن ، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

ڈی ایس پی صدر مظہر حیات ہراج کی نگرانی میں پولیس تھانہ لڈن کے ایس ایچ او حسن آفتاب کیانی اور اے ایس آئی وقاص گھمن نے  منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ پولیس تھانہ لڈن نے سے 21 کلو چرس اور چھ کلو سے زائد افیون برآمد کر کے ملزم سجاد سیال سکنہ نورپور کو گرفتار کرلیا ہے۔ بین الاضلاعی منشیات ڈیلرز گینگ کے دیگر ارکان ندیم بلوچ سے پانچ کلو اکبر بھٹی سے 3750  گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ منشیات فروش خاتون رکن شمیم بی بی جھبیل  سے اڑھائی کلو افیون اور 1250 گرام چرس برآمد ہوئی۔ تمام ملزمان کا تعلق ایک ہی بین الاضلاعی گروہ سے ہے۔ یہ گروہ تھانہ لڈن، کرمپور، میلسی قائم پور اور ٹھینگی میں منشیات فروخت کرتے تھے۔ ملزم سجاد مرکزی ڈیلر ہے جو دیگر تمام ارکان کو سپلائی دیتا تھا جو درجن سے زائد مقدمات میں ملوث ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف وہاڑی پولیس تھانہ لڈن نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق بڑی مقدار میں منشیات کی کھیپ پکڑنے والی ٹیم ایس ایچ او حسن آفتاب، وقاص گھمن اور ٹیم کو شاباش دی۔ ان کے لئے 20 ہزار روپے نقد اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker