
اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی کرسی کو بچانے کی خاطر آئینِ پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزا نا دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا۔
اپنی کرسی کو بچانے کی خاطر آئینِ پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔ اس جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزا نا دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 3, 2022