تجارت

ایف پی سی سی آئی نے آرمی چیف کے بیان کی حمایت کردی

اسلام آباد (آئی پی ایس ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آرمی چیف کے اس بیان کی حمایت کی ہے کہ امریکا اور یورپ پاکستان کے اہم معاشی پارٹنر ہیں۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ یورپی یونین اور برطانیہ پاکستان کے بڑے تجارتی پارٹنرز ہیں، یورپ اور برطانیہ کے لیے ایکسپورٹ تقریبا 15.8 ارب ڈالرز سالانہ ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ امریکا کے لیے پاکستان کی ایکسپورٹ 6.5 ارب ڈالرز ہیں، ہم ان شراکت داروں کی قدر کرتے ہیں تاہم برآمدات اور تجارت بڑھانے کے لیے نئی منڈیوں کو تلاش ضروری ہے۔
اقبال شیخ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے بیان کی حمایت کرتے ہیں کہ امریکا اور یورپ پاکستان کے اہم معاشی پارٹنر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker