اہم خبریںتازہ ترین

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی،اپوزیشن کی بھرپور شرکت،وزیراعظم نہ آئے

اسلام آباد(آئی پی ایس)قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت شروع ہوتے ہی پیر تک ملتوی کردیا گیا، اپوزیشن کی بھرپور شرکت جبکہ وزیراعظم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سپیکر اسد قیصرکی زیرصدارت شروع ہوا جس میں اپوزیشن کی جانب سے بھرپور شرکت کی گئی اور اپوزیشن کے ایک سو انسٹھ ارکان ایوان میں موجود تھے تاہم وزیراعظم عمران خان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

 

اجلاس میں خیال زمان ، سابق صدر رفیق تارڑ سمیت وفاقی وزرا کے رشتہ داروں کے ایصال ثواب کے لیے دعاکی گئی ۔وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ایوان میں دعا مغفرت کرائی ۔تاہم اجلاس زیادہ دیر نہ چل سکا اورسپیکر نے اجلاس سوموا رکی شام چار بجے تک ملتوی کردیا۔واضح رہے کہ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے اجلاس شروع ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حکومت نے ہمیں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہ دی تو پھر ہنگامہ کریں گے تاہم سپیکر کی جانب سے اجلاس ملتوی کیے جانے کے بعد اپوزیشن کی امیدوںپر پانی پھیر گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker