تجارت

گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی ٹینکیاں فل کروالیں،پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی

اسلام آباد(آئی پی ایس)عوام اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی ٹینکیاں فل کروا لیں ،پاکستان میں پٹرول بحران شدید ہونے کا انکشاف،ملک میں صرف چنددن کا پٹرول باقی رہ گیا۔اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں فقط 8 دن کا پٹرول رہ گیا ہے۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔

 

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں فقط 8 دن کا پٹرول رہ گیا ہے، حکومت کو بروقت خبردار کرنا چاہتے ہیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو ملک میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلوں اور ناقص پالیسیوں کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں، حکومت آئل کمپنیز کو آن بورڈ لے اور انکے تمام تحفظات دور کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت یونہی خاموش تماشائی بن کر بیٹھی رہی تو ملک کو شدید بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker