اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے، شعبہ ماحولیات کی 19تا 23 مارچ تک کی تعطیلات منسوخ

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )کی انتظامیہ کی جانب سے شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات)کی 19 تا 23 مارچ کی تعطیلات منسوخ کردی گئیں ہیں

انکو مزید ہدایات جاری کی گئیں ہیں چونکہ اسلام آباد میں او آئی سی کانفرنس کے موقع پر دنیا بھر سے بین الاقوامی وزرائے خارجہ شرکت کے لئے تشریف لائیں گے لہذا تمام متعلقہ افسران اور عملہ کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اس کانفرنس کے لئے مختص احداف کو پورا کرنے کے لئے اپنی روزمرہ کی ڈیوٹی کو 19 تا 23 مارچ تک جاری رکھیں۔

اس سلسلے میں متعلقہ سٹاف میں ڈیوٹیاں بھی تقسیم کردی گئیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker