اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے، شعبہ ایم پی او نے ناکارہ گاڑی کی مرمت کا کام مکمل کر لیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کی انتظامیہ اسلام آباد میں صفائی کے اعلی معیار کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اخرجات کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی بھرپور اقدامات کررہی ہے۔
شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کیلئے شعبہ سینی ٹیشن کی خستہ ہال گاڑیاں اسلام آباد کی سڑکوں پر نظر آتی تھیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے لئے نئی گاڑیوں کی خریداری کی بجائے انہی گاڑیوں کو فوری طور پر اپنے وسائل سے مرمت کروایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق شعبہ ایم پی او نے ایک ناکارہ گاڑی کی مرمت کا کام مکمل کرلیا ہے جبکہ دو مزید خراب گاڑیوں کی مرمت کرکے انکو بھی رواں ہفتے سسٹم میں شامل کردیا جائے گا۔ جبکہ باقی پندرہ گاڑیوں کی مرمت کا کام بھی تیزی سے جاری ہے
ان اقدامات سے نہ صرف شہر میں صفائی کے اعلی معیار کو یقینی بنایا جاسکے بلکہ اخراجات میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔
سی ڈی اے انتظامیہ نے بھی شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کوڑا کرکٹ اور کچرا مختص کردہ مقامات اور گاربیج ٹرالیوں میں تلف کریں تاکہ شہر اسلام آباد کو صاف ستھرا اور خوب صورت رکھا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker