اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ساوُتھ کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے)بلڈنگ کنٹرول ساوُتھ کے ریکارڈ روم میں جدید نظام متعارف کروا دیا گیا

سٹور کیپراور ریکارڈ کیپر کی باد شاہی ختم ،کمپیوٹر کا بٹن دبائیں ،نام لکھیں یا رابطہ نمبریا شناختی کارڈ نمبر تو متعلقہ بندے کے گھر کا مکمل ریکارڈ سامنے آجائے گا ۔نقشے کی منظوری ، تکمیلی سرٹیفیکیٹس کے لئے کاغذات اور جمع کروانے سے سمیت کب منظوری ہوئی ؟یا نہیں ہوئی تو اس کی وجوہات کیا ہیں ؟سمیت صارف سے متعلقہ معلومات بھی کمپیوٹر سسٹم پر دستیاب ہوں گی ۔

جدید نظام کے ذریعے کمپیوٹر کا بٹن دبانے پر یہ بھی معلوم ہو سکے گا کہ متعلقہ فائلز سٹور میں ریک کے کونسے خانے میں پڑی ہیں ۔جس کے نتیجے میں سکینڈوں میں فائل کی تلاش ممکن ہو سکے گی ۔

حکام کے مطابق اس سہولت سے افسران اور ملازمین کا قیمتی وقت بچایا جاسکے گا کیونکہ سرکاری دفاتر میں خاصا وقت فائل کی تلاش میں ضائع ہو جاتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker